کراچی،جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، خاتون جاں بحق، 70 افراد زخمی

کراچی(کوہسار نیوز)پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال، سول اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں