پاکستانی فٹبالر مریم محمود اور لیلیٰ بنارس نے ایشین فٹبال ایوارڈز میں بڑے اعزاز جیت لئے

ایوارڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فٹبالر مریم محمود اور لیلیٰ بنارس نے ایشین فٹبال ایوارڈز میں بڑے اعزاز جیت لیے،مریم محمود کو ویمنز پلیئر آف دی ایئر جبکہ لیلیٰ بنارس کو ویمنز ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا
ایوارڈز کی چھٹی تقریب میں برطانیہ میں فٹبال کے شعبے میں برٹش ساؤتھ ایشین کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو اعزازات دیے گئے۔
فارورڈ مریم محمود انگلش کلب ریکسہم کی نمائندگی کرتی ہیں اور گزشتہ سال انڈونیشیا میں اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کے دوران پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ پاکستان کی ٹیم میں شامل برطانوی نژاد کھلاڑی ہیں۔
لیلیٰ بنارس مڈفیلڈر کی حیثیت سے لیوس کلب کے لیے کھیلتی ہیں جبکہ وہ 2006 میں برمنگھم میں پیدا ہوئی تاہم ان کے والد پاکستانی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی نژاد زیدان اقبال نے مینز پلیئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
انہوں نے 2021 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ینگ بوائز کے خلاف چیمپئنز لیگ میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتر کر تاریخ رقم کی تھی۔ زیدان اقبال اب ڈنڈی یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہیں اور 2026 ورلڈ کپ میں عراق کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں