ریاض(کوہسارنیوز)ریاض میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اہم عسکری اجلاس، مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق،اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کےتحت پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کےاعلیٰ عسکری حکام کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مکہ دفاعی معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال اورسعودی عرب کو درپیش خطرات کاجائزہ،مکہ مکرمہ اورشہری و اقتصادی بنیادی ڈھانچےپرحملوں کی شدیدمذمت کی گئی، تعاون بڑھانے اور انٹیلی جنس تبادلے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق عسکری ہم آہنگی اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کےطریقوں پر بھی غور کیا گیا،شرکاء نے تینوں ممالک کےعوام اورافواج کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق اجلاس دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے اورمشترکہ دفاع کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،شرکاء نےسعودی عرب کی سلامتی،خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کےدفاع کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔







