ناگویا(کوہسارنیوز)ایشین گیمزہاکی میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست کا سامنا،ملائیشیا نے سخت مقابلے میں چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا
ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں ملیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست دے کر قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کو بریک لگادی،میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور مہارت کے ساتھ مخالف پر دباؤ برقرار رکھا گیا۔
اسکواش کےسیمی فائنل میں پاکستان کے محمد اشعب عرفان کوشکست ہوگئی، بھارتی کھلاڑی ابھے سنگھ نے محمد اشعب عرفان کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی،جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان کو ملائیشیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشین گیمز، پاکستان کو ہاکی میں 3فتوحات کے بعد ملائشیاء نے شکست دے دی







