انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر

اسکواڈ

لاہور(کوہسارنیوز)انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر،اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ عمان میں کھیلا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ٹائٹل کادفاع کرنےوالی پاکستان انڈر 19ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے،اسکواڈ میں عثمان خان، حیام خان،جہانگیر بلال،حذیفہ احسن، عبدالقادر،حمزہ ظہور،احمد حسین،حسنین عباس ڈار،محمد حذیفہ اور نقاب شفیق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ علی رضا، عبدالسبحان،محمد صیام اور رضوان اللہ بھی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ عمان میں کھیلا جائےگا،پاکستان کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم متحدہ عرب امارات، بھارت اور نیپال کے خلاف میدان میں اترے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں