کوٹلی ستیاں(کوہسارنیوز،نوید ستی سے)ڈپٹی کمشنر مری خواتین کالج کوٹلی ستیاں کا دورہ ،لیکچرار کی کمی کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت،ر دراز اور پہاڑی علاقوں کی طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹلی ستیاں کا دورہ لیکچرار کی شدید کمی پر تشویش کا اظہارکیا، ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے طور پر فوری اقدامات اور مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کوٹلی ستیاں (نوید ستی سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل کے ہمراہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹلی ستیاں کا ایک اہم انتظامی دورہ کیا اس موقع پر کالج انتظامیہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ادارے کی تعلیمی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران ڈی سی مری اور اے سی کوٹلی ستیاں کو آگاہ کیا گیا کہ کالج میں لیکچرار بالخصوص فزکس، میتھس اور کمپیوٹر سائنس (انٹر اور اے ڈی ایس) کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم اور تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ سی ٹی آئیز (CTIs) کی تعیناتی میں تاخیر کے باعث تدریسی حرج تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہےڈپٹی کمشنر مری نے صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے طالبات کے تعلیمی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مقامی سطح پر ممکنہ ذرائع اور دیگر اداروں سے عارضی تدریسی تدابیر کا جائزہ لیں اور لیکچرار کی کمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں کی طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہےآئی ٹی لیب، لائبریری اور بہترین سپورٹس سہولیات سمیت تدریسی عمل کی بہتری کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ بھی ہر ممکن تعاون اور ہنگامی اقدامات یقینی بنائے گی تاکہ کالج کو علاقہ کے طالبات کے لیے معیاری اور مثالی ادارہ بنایا جا سکے آخر میں پرنسپل کالج ضمیر النساء راجہ نے حکام کی تشریف آوری، فوری نوٹس اور تدریسی عمل کی بہتری کے لیے دیے گئے احکامات پر ڈپٹی کمشنر مری اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پرنسپل کالج نے علاقے کی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کو ترغیب دی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی مقامی بہنوں کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔
ڈپٹی کمشنر مری کا خواتین کالج کوٹلی ستیاں کا دورہ ،لیکچرار کی کمی کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت،







