اسلام آباد(کوہسارنیوز)پی ایس ایل ے 12ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان،پاکستان سپر لیگ کو زیادہ شہروں میں لےکرجائیں گے،محسن نقوی
اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 18 مارچ سے دو مئی تک ملک کے 5 سے 6 شہروں میں کھیلی جائے گی۔ کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں کھیلے گا فیصلہ 23 جنوری کو آکشن میں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پلیئرز کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل آج سے 23 نومبر کے درمیان ہوگا ۔ ڈائریکٹ سائن کرنیوالے کھلاڑی کی پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ دو سیزن نہ کھیلنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 11 ویں سیزن کا اختتام ریکارڈ کراؤڈ کے سامنے ہوا ،پی ایس ایل کو اس مرتبہ زیادہ شہروں میں لے کر جائیں گے کیونکہ پاکستان میں یہ کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیج ہے۔







