اسلام آباد(کوہسارنیوز)حکومت کا ڈیزل مہنگا کرنے اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ،پیٹرول کی قیمت 377روپے 71 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ پیٹرول 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 اکتوبر تک ہوگا۔
اکتوبر26 تک حکومت کا ڈیزل مہنگا کرنے اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ







