فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، ملزم فرار

دیرینہ دشمنی

فیصل آباد(کوہسار نیوز) فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، ملزم فرارہو گیا،تھانہ روشن والا کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد قتل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 236 رب کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے بشارت اور احسان کو قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین نے دوہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سعید احمد سے رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں