اسلام آباد(کوہسارنیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، قیمتیں 22 اکتوبر کے لیے ہوں گی







