یونین کونسلوں کی نئی تقسیم اور ڈی لمیٹیشن مسترد کرتے ہیں، اعجاز احمد ستی

اعجاز احمد ستی

کوٹلی ستیاں(کوہسارنیوز،نوید ستی سے)کوٹلی ستیاں میں یونین کونسلوں کی نئی تقسیم اور ڈی لمیٹیشن میں تمام نئی تجاویز مسترد کرتے ہیں اعجاز احمد ستی باڑیاں، پٹھویرا ملوٹ ستیاں کے ساتھ موجودہ انتظامی وابستگی پر اہلیانِ علاقہ مطمئن ہیں، نئی تجاویز عوامی مفاد کے خلاف ہوں گی، رہنما مسلم لیگ (ن)
پاکستان مسلم لیگ (ن) ملوٹ ستیاں کے رہنما اعجاز احمد ستی نے یونین کونسلوں کی تقسیم اور نئی حلقہ بندیوں (ڈی لمیٹیشن) کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا پور ، پٹھویرا کے ساتھ موجودہ انتظامی وابستگی کے حوالے سے اہلیانِ علاقہ مطمئن ہیں اور وہ اس انتظامی حیثیت کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔اعجاز احمد ستی نے کہا کہ یونین کونسلوں کی تقسیم اور نئی حلقہ بندیوں کے معاملے میں مقامی آبادی کی رائے، سہولتوں اور زمینی حقائق کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔ کسی بھی نئی تجویز پر عمل درآمد سے قبل ضروری ہے کہ اہلیانِ علاقہ کے تحفظات سنے جائیں اور ان کے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرزا پور پٹھویرا اور ملوٹ ستیاں کے ساتھ موجودہ وابستگی پر مقامی لوگ مطمئن ہیں، ۔ ان کے مطابق عوامی اطمینان اور مقامی ضروریات کو نظرانداز کرکے نئی تقسیم مسلط کرنا مناسب نہیں ہوگا اعجازاحمد ستی نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسلوں کی تقسیم اور ڈی لمیٹیشن کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت عوامی رائے کو اہمیت دی جائے اور کسی بھی نئی تجویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے مقامی نمائندوں اور اہلیانِ علاقہ کو اعتماد میں لیا جائے۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اہلیانِ علاقہ اپنے موجودہ انتظامی بندوبست سے مطمئن ہیں عوامی مفادات کا تحفظ اور مقامی آبادی کی رائے کا احترام ہی اس معاملے کا مناسب حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں