کوٹلی ستیاں(کوہسارنیوز)کوٹلی ستیاں مین بازار کی تزئین و آرائش،ڈپٹی کمشنر مری نے بازار کا دورہ کیا،پنجاب حکومت کی جانب سے کوٹلی ستیاں مین بازار کی تزئین و آرائش کے بعد ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عادل اور ثناء الحق ستی نے دورہ کیا، تقریب میں تاجروں اور اہلِ علاقہ کی بھرپور شرکت
اس موقع پر معزز مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ تاجروں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر شیرازی اور مرکزی صدر انجمن تاجران کوٹلی ستیاں ثناء الحق ستی نے خطاب بھی کیا۔
ثناء الحق ستی نے اپنے خطاب میں آغا ظہیر شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عادل اور چیف کمشنر صاحبزادہ عمران سمیت انجمن تاجران کے تمام عہدیداروں کی کوٹلی ستیاں کی خوبصورتی، ترقی اور بازار کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے اس خوبصورت منصوبے کی تکمیل میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
مرکزی صدر انجمن تاجران نے تقریب میں شرکت کرنے والے تاجروں اور اہلِ علاقہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقے کی خوبصورتی، ترقی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں نہایت اہم ہیں۔
ثناء الحق ستی نے کامیاب تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر حمید الحق ستی، شمس الحق ستی، حاجی نثار احمد ستی، انشاء زیب ستی، ادیب انور ستی، فخروز ستی، چاچو محمد وحید ستی، ساجد ستی، منصور الحق ستی، جنید نصرت ستی، ہارون زبیر ستی اور دیگر معاونین کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں شریک تاجروں اور اہلِ علاقہ نے خوبصورت کوٹلی ستیاں بازار کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
کوٹلی ستیاں مین بازار کی تزئین و آرائش،ڈپٹی کمشنر مری کا بازار کا دورہ







