پشاور(کوہسارنیوز)سرحدی علاقوں پرافغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب،غوز گڑھی سرحد پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی کے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کے لیے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غوز گڑھی سرحد پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ، اپرکرم سیکٹرمیں پاک فوج نے آرٹلری فائرکے ذریعے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاع ہے
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان اہلکار وں نے اپنی سرحدی پوسٹ بھی خالی کردی ، علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، پاک فوج سرحدوں کے دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے ہر وقت چوکس اور پُرعزم ہیں
سرحدی علاقوں پرافغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب







