تین دن کیلئےپیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی

پیٹرول قیمت

اسلام آباد(کوہسارنیوز)تین دن کیلئےپیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 18،17 اور 19 اکتوبر کیلئے ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں