کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز،نوید ستی سے) ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے کوٹلی ستیاں ایمان شادی ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں اہلِ علاقہ، علمائے کرام، صحافیوں، انجمن تاجران کے نمائندوں اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات، درخواستیں اور تجاویز براہِ راست ڈی پی او مری کے سامنے پیش کیں، جبکہ ڈی پی او مری نے متعلقہ پولیس افسران کو شکایات کے ازالے اور درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں انہوں نے تھانہ کوٹلی ستیاں میں قائم پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا اور تھانے کا دورہ بھی کیا کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں ملک ندیم اعوان، ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں نفیس سرور عباسی، مختلف پولیس چوکیوں کے انچارجز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے انفرادی مسائل کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس سے متعلق امور کی نشاندہی کی ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے شہریوں کی شکایات اور درخواستیں تفصیل سے سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیےانہوں نے متعدد درخواستیں خود اپنے پاس رکھیں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران سے مختصر مدت میں رپورٹ طلب کی، جبکہ بعض درخواستوں پر موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں ڈی پی او مری نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر درخواست پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں کھلی کچہری میں انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے نمائندوں ڈاکٹر حمید الحق ستی اور حاجی نثار احمد ستی نے ڈی پی او مری کوتاجروں کو درپیش مسائل، کاروباری مراکز کی سکیورٹی اور علاقے کے دیگر اہم عوامی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔ تاجروں کے نمائندوں نے اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کرتے ہوئے کاروباری طبقے کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جس پر ڈی پی او مری سیف سٹی پراجیکٹ جلدُمکمل کرنے سمیت سیکورٹی صورتحال کوُبہتر بنانے کی بھر پور یقین دہانی کروائی ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی توجہ دی جائے گی۔کھلی کچہری میں سینئر صحافی نوید ستی، رضا عباس ستی، آصف محمود ستی، حسیب ستی اور سہیل ہاشمی نے بھی شرکت کی اور ڈی پی او مری کی توجہ کوٹلی ستیاں کے اہم عوامی و امن و امان سے متعلق مسائل کی جانب مبذول کرائی صحافیوں نے علاقے میں منشیات فروشی کی روک تھام، مین بازار میں جیولر شاپ پر ہونے والی ڈکیتی کا سراغ لگانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے سول کپڑوں میں ناکوں پر شہریوں کی چیکنگ سمیت دیگر معاملات بھی زیرِ بحث لائے گئےصحافیوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں کا تسلسل جاری رکھنے اور اصل ڈیلر تک پہنچنے سمیت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی شکایات اور علاقے میں پیش آنے والے جرائم کی تحقیقات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے کھلی کچہری کے اختتام پر علمائے کرام سے بھی ملاقات کی اور علاقے میں امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی اور پولیس کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیااس موقع پر ممبر امن کمیٹی ضلع مری حافظ و صدر جماعت اہل سنت تحصیل کوٹلی ستیاں علامہ حافظ عبد الستار الخیری کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد نے ڈی پی او مری سے ملاقات کی اور کھلی کچہری کے انعقاد سمیت شہریوں کے مسائل سننے کے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور معاشرے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیااور علماے کرام کیساتھ ڈی پی او مری کے تعاون پر انکا شکریہ بھی ادا کیا کھلی کچہری کے بعد ازاں ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے تھانہ کوٹلی ستیاں میں قائم پولیس خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا اور تھانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھےپولیس خدمت مرکز کے قیام کو شہریوں کو پولیس سے متعلق خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو متعلقہ سہولیات تک رسائی میں آسانی فراہم کرنے کی توقع ہے شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے کھلی کچہری میں نزاکت عرف بوڑا کی والدہ بھی پیش ہوئیں جنہیں سننے کے لیے ڈی پی او مری تھانے بلا کر تفصیلی سے انکا سننے کی یقین دہانی کروائی ۔
ڈی پی او مری کی کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہری، مسائل سنے، پولیس خدمت مرکز کا افتتاح
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







