سری لنکا وائٹ واش سے بچ گیا، تیسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست

سری لنکا

راولپنڈی(کوہسارنیوز)سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو ہرا دیا،سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 87 رنز کی اننگز کھیلی
تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے خود کو وائٹ واش سے بچا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف سری لنکا نے 2 کٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں عبور کر لیا جس میں کوشل مینڈس نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے جس میں صاحبزادہ فرحان 76 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس 20 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

فخر زمان 12، حسن نواز 16، عبدالصمد 15، خواجہ نافع 3 اور عمران رندھاوا 6 رنز بنا سکے، جبکہ معاذ صداقت کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:سی لنکا کے کوشل مینڈس نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں