کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز، نوید ستی سے)کوٹلی ستیاں خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران جامِ شہادت نوش پانے کانسٹیبل امیر داد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کانسٹیبل امیر داد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں راولپنڈی پولیس کی شرکت، اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا ، راولپنڈی پولیس نے کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں خطرناک اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونیوالےکانسٹیبل امیر داد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرکے شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ محبت، احترام اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی فیملی کے ہمراہ بارات کا استقبال کیا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے شہید کی صاحبزادی کے سر پر دستِ شفقت رکھا۔اس موقع پر پولیس افسران نے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا اور پنجاب پولیس کی جانب سے شہید کی صاحبزادی کو شادی کی مبارک باد پیش کی، تحائف دیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاکانسٹیبل امیر داد نے 15 فروری 2002 کو تحصیل کوٹلی ستیاں کے علاقے میں ایک خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ وطن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے شہید کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گااس موقع پر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہداء ہمارے اور پوری قوم کے محسن ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال، فلاح و بہبود اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہید کی صاحبزادی کی خوشیوں میں شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
پولیس شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







