مری (کوہسارنیوز) ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھانہ پھگواڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش فرمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی ایس ڈی پی او محمد عرفان بٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او شاہد عباس گیلانی اور پولیس ٹیم کے اہلکار طاہر حسین شاہ نے کارروائی کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 144/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہےمری پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی
مری پولیس کا منشیات فروشوں پر بڑا وار، 5 کلو 500 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







