تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ کونسل اجلاس، بلال یامین کی خصوصی شرکت

ہسپتال

کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز،نوید ستی سے)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس، ہسپتال کی تعمیر و ترقی اور جاری کاموں کا جائز ہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں میں ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم پی اے پی پی 6 بلال یامین ستی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیمان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جاری تعمیر و ترقی کے مختلف منصوبوں، طبی سہولیات میں بہتری اور متعلقہ ترقیاتی کاموں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتال کے جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کام کے معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اور مکمل کیے جانے والے مختلف کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔اجلاس میں سب انجینئر بلڈنگ کو ہدایت کی گئی کہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ متعلقہ حکام کو تعمیراتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے اور پیش رفت سے آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ایم پی اے بلال یامین ستی نے اس موقع پر ہسپتال کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے، تاکہ مقامی آبادی کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر تیمور عادل نے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری کاموں کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جائے اور تعمیراتی مراحل میں معیار اور مقررہ مدت کو مدنظر رکھا جائے۔ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں میں طبی سہولیات کی بہتری، تعمیر و ترقی اور مریضوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں