نزاکت عرف بوڑا‘‘ قتل کیس، شفاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر

درخواست

کوٹلی ستیاں(کوہسارنیوز)نزاکت عرف بوڑا‘‘ قتل کیس، شفاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر،مقتول نزاکت محمود عرف ’’بوڑھا‘‘ کے قتل کے معاملے میں مقتول کی والدہ کی مدعیت میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ابصار لاحق ستی کی جانب سے DSP کوٹلی ستیاں، SHO تھانہ پتریاٹہ، SHO تھانہ کوٹلی ستیاں اور دیگر متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف شفاف، غیرجانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں مقتول کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے بیٹے کو چارپائی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیلا اور گھر کو بھی نقصان پہنچا۔
درخواست میں IG پنجاب، چیف آف ڈیفنس فورس، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور مقتول کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
میرا بیٹا اگر قصوروار تھا تو اسے عدالت میں پیش کیا جاتا، میری آنکھوں کے سامنے اسے کیوں مارا گیا؟ مجھے انصاف چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں