کوٹلی ستیاں ( کوہسارنیوز،نوید ستی سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں کے صدر تبسم منیر ستی، جنرل سیکرٹری نعیم احمد ستی، سینئر صدر ضیاء الرحمن، انفارمیشن سیکرٹری وقار احمد، نائب صدور روضیل احمد، وحید اختر دھنیال، نصیر اور راجہ بابر ستی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظفر الحق کبیر اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وحید اقبال ستی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کی کمر توڑ چکا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف سفری اخراجات بلکہ اشیائے خورونوش، بجلی، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ ضروریات بھی مہنگی ہو جاتی ہیں، جبکہ محدود آمدنی رکھنے والا طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ عالمی بینک کی غربت سے متعلق رپورٹ بھی ملک میں بڑھتی معاشی مشکلات اور غربت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی طرف توجہ دلاتی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی، مہنگائی پر قابو پانے، نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے اور غریب و متوسط طبقے کو فوری اور حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو محض اعلانات نہیں بلکہ عملی ریلیف چاہیے، اور پیپلز پارٹی عوام کے حقوق اور معاشی انصاف کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، حکومت فوری ریلیف دے: پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







