کوٹلی ستیاں ،ہائی سکول بگا میں تحصیل سطح پرشاندار سٹیم مقابلہ 2026 کا انعقاد

سٹیم

کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز، نوید ستی سے ) تحصیل کوٹلی ستیاں میں تحصیل سطح پرشاندار سٹیم مقابلہ 2026 کا انعقاد،تحصیل کوٹلی ستیاں میں تحصیل سطح STEAM مقابلہ 2026 گورنمنٹ ہائی سکول بگا(GHS Bagga) میں نہایت شاندار، منظم اور تعلیمی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا۔سٹیم مقابلے میں ایلیمنٹری اور سیکنڈری ونگ کے شارٹ لسٹ کیے گئے 31 سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی سوچ، اختراعی خیالات اور عملی مہارتوں کا مظاہرہ کیاتقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر گل احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری (DEO SE) تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز محترمہ عاطفہ حبیب ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن و ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (DEO W-EE) نے خصوصی شرکت فرمائی مقابلےکی شفاف اور غیر جانب دارانہ جانچ کے لیے ماہر اساتذہ پر مشتمل پانچ رکنی جیوری نے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں جن میں عتیق الرحمن GHSS Karor-ثانیہ نوازGGHS Bhansari نوید احمد بابر GHSS Lehtarr،محترمہ عندلیب منورGGES Chaint،اسامہ بن لیاقت GHS Anwali شامل تھے مقابلے کی مجموعی نگرانی عبدالجبار ستی تحصیل کوآرڈینیٹر کوٹلی ستیاں نے کی، جبکہ چیف آرگنائزر کی حیثیت سے راجہ کامران ہارون SST GHS Bagga نے انتظامی امور کو بہترین انداز میں سرانجام دیامقابلے میں طلبہ نے STEAM کے مختلف شعبہ جات میں اپنی قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکاء کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور منتظمین کی کاوشوں نے اس سرگرمی کو ایک یادگار تعلیمی پروگرام بنا دیاضلع سطح کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے والے سکول تحصیل سطح کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیکنڈری ونگ کے ٹاپ 10 اور ایلیمنٹری ونگ کے ٹاپ 3 سکولوں پراجیکٹس نے ضلع سطح STEAM مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہےضلع سطح کا مقابلہ 8 اکتوبر 2026، بروز جمعرات، صبح 9:00 بجے، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گھوڑا گلی، مری میں منعقد ہوگااس موقع پرتعلیمی افسرانِ نے طلبہ و طالبات کی تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ STEAM سرگرمیاں طلبہ میں تخلیقی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، تحقیق، اختراع اور عملی زندگی کی مہارتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تحصیل کوٹلی ستیاں کے تمام شرکاء، اساتذہ، جیوری ممبران، منتظمین اور خصوصاً GHS Bagga کی پوری ٹیم کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی تحصیل کوٹلی ستیاں علم، تخلیق اور اختراع کی جانب ایک اور کامیاب قدم قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں