اسلام آباد (کوہسارنیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑی، آفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے،مائیک ہیسن شان ٹیٹ بھی پہنچے، سکواڈ بدھ شام راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گاپاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی اسلام آباد آمد ہوگئی جہاں سکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز مقامی ہوٹل پہنچ گئے۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ صائم ایوب اور عرفات منہاس بدھ کے روز قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ بدھ کی شام پانچ بجے سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تربیتی سیشن کا آغاز کرے گا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جمعہ کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑی، آفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







