کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز)کوٹلی ستیاں کے علاقے برج میں رات گئے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر ہائی ایس وین کو آگ لگا دی۔ آگ کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، جبکہ گاڑی کے مالک حسنین کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کوٹلی ستیاں کے علاقے برج میں رات گئے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر ہائی ایس وین کو آگ لگا دی۔واقعے کے نتیجے میں گاڑی نمبر 7818 RIR مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، جبکہ گاڑی کے مالک حسنین کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، جبکہ افسوسناک واقعہ کی وجوہات اور آگ لگانے میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔رات کی تاریکی میں پیش آنے والے اس واقعے پر علاقہ مکینوں نے تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹلی ستیاں کے علاقہ برج میں افسوسناک واقعہ، پٹرول چھڑک کر ہائی ایس کو آگ لگا دی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







