پاکستان کی 29 ستمبر کو مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی

پاور سٹیشن

اسلام آباد (کوہسار نیوز) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے 29 ستمبر کو ترسیل پاور سٹیشن پر حملہ کیا، نبی پاک ﷺ کی مسجد کو بجلی فراہمی کے سول نظام پر حملہ ناقابل
قبول ہے، حملہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو مقدس مقامات اوروہاں موجود عازمین کی حفاظت اور احترام ہر حال میں لازم ہے، اسلام آباد ایسے حملے فوری اور غیر مشروط روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے حملے خطے کی سلامتی اور امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی یکجہتی کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی یکجہتی اور تقدس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان دونوں مقدس مساجد کے تحفظ، عوام کی حفاظت اور عازمین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان خطہ میں امن کے لیے کوشاں رہا ہے اور یہ کوششیں جاری رکھے گا۔

پاور سٹیشن پر حملہ کی مذمت، سعودیہ کے ساتھ کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں