لاہور (کوہسار نیوز)زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری! 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندہ دلان لاہور کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ہے، جس کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک منائی جائے گی، 5 فروری کو ”کشمیر ڈے“ منانے کیلئے ایک روز جشن کا ناغہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 10 روزہ تہوار پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی، گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے بہتر اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ کی طرح ایک نئی مثال قائم کریں۔
یاد رہے کہ 25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔







