پریشے عدنان سے لباس پر سوال؛ نادیہ خان کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین متحرک

نادیہ خان

لاہور(کوہسارنیوز) متعدد سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آئے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان سے لباس سے متعلق سوال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنے والی میزبان و اداکارہ نادیہ کی حمایت میں سامنے آگئے۔
نادیہ خان نے پریشے عدنان سے ان کے جم ویئر کلیکشن اور لباس کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ کیا ان کے والدین ان کے اس انداز سے مطمئن ہیں، جس پر شوبز شخصیات نے میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا
اب متعدد سوشل میڈیا صارفین نادیہ کے دفاع میں سامنے آئے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان نے صرف ایک سوال کیا تھا، جس پر انہیں غیرضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں