نائن الیون کے 25 سال مکمل ، افغانستان میں القاعدہ دوبارہ منظم، 8 اڈے قائم

نائن الیون

کابل(کوہسارنیوز)نائن الیون کے 25 سال مکمل ، افغانستان میں القاعدہ دوبارہ منظم، 8 اڈے قائم کر دیئےنائن الیون حملوں کے 25 سال بعد افغانستان ایک بار پھر عالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے حوالے سے بین الاقوامی تشویش کا مرکز بن گیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد القاعدہ اور اس سے وابستہ گروہوں نے افغانستان میں اپنی موجودگی کو منظم کرنا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ چند برسوں کے دوران کم از کم آٹھ اڈے قائم کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں اقوام متحدہ سے وابستہ ایک ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ القاعدہ اور اس کے اتحادی گروہوں نے افغانستان کے کم از کم 14 صوبوں میں اپنی موجودگی قائم کی ہے جبکہ ملک میں داعش کے علاقائی دھڑے داعش خراسان نے بھی تربیتی مراکز قائم کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں