جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم نے چین کو 2-4 سے شکست دے دی

جونیئر ہاکی

بیجنگ (کوہسار نیوز) جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے چین کو بھی شکست دے دی۔چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے چین کو 2-4 سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں قازقستان کو 0-15 سے شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 8 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم ایونٹ میں مسلسل تیسری جیت کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں