ویمنز ایشیا کپ: قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی بھارت نے 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا۔ شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا سمیت 4 پاکستانی بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی 9 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ بھارت کی جانب سے پریما راوت اور شری چرنی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز ٹیم نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ شفالی ورما 12، اسمرتی مندھانا 9 اور پراتیکا راول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور 12 اور دپتی شرما 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا اور آج یہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200واں میچ تھا اور قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باعث پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں