لاہور (کوہسار نیوز ):پنجاب اسمبلی نے 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی۔حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرنامناسب موادبچوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر خطرات سے دوچار کررہا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی مختلف ریاستوں میں کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قوانین اور پابندیاں متعارف کرواچکےہیں، پاکستان میں بھی کم عمربچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر عمر کی تصدیق کا نظام نافذ کرے۔
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







