چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی کے معاملے کی تردید کردی

لاہور (کوہسار نیوز):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی کی تردید کردی۔بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے،ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، واضح کرتا ہوں کہ نہ تو بات پکی ہوئی نہ منگنی ہوئی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں