پاکستان میں اسکول کھلنے کے بعد بڑا فیصلہ، اوقاتِ کار اور حاضری پر نئے احکامات جاری

راولپنڈی (کوہسارنیوز) پاکستان بھر بشمول پنجاب اور سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے اور اسکولز 24 اگست سے باقاعدہ طور پر کھل چکے ہیں۔ اسکولز کھلے ہوئے اب ایک ہفتہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد محکمہ تعلیم اور حکومت کی جانب سے اسکولوں کے اوقاتِ کار (Timings) اور بچوں کی حاضری کے حوالے سے اہم ترین نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق، ملک بھر میں گرمی کی حالیہ لہر اور بدلتے موسم کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقات میں نرمی کی جا رہی ہے تاکہ بچوں کو گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے۔ محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہان کو سخت تاکید کی ہے کہ اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔والدین کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آ رہا ہے کہ اسکولوں کے اوقاتِ کار کو صبح جلدی شروع کر کے دوپہر سے پہلے چھٹی دی جائے تاکہ بچے تپتی دھوپ سے محفوظ رہ سکیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بچوں کی صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ والدیں اور طالب علم کسی بھی قسم کی جھوٹی افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے صرف حکومت کے تصدیق شدہ نوٹیفیکیشن پر ہی یقین کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں