لارڈز ٹیسٹ کا تیسرا روز ، انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 177 رنز بنالیے،357 رنز کی برتری

لندن(کوہسارنیوز)لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث صرف 24 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے پورے دن صرف 24 اوورز کا کھیل ہوا۔ہیری بروک 34 اور ایمیلو گے 31 جیمی اسمتھ اور گس ایٹکنسن 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد عباس نے 3، محمد علی اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹ پر177 رنز بنالیے ہیں، انگلینڈ نے پاکستان پر مجموعی طور پر357 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ڈین لارنس50 اور اولے رابنسن 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں