لارڈز(کوہسار نیوز ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی نیوز کے انٹرویو پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو شکایت کرنے سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ۔لندن کے لارڈز میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش براڈ کاسٹر نے کھانے کے وقفے پر سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹر ویو نشرکیا تھا۔لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلمان کا انٹرویو سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کیا۔جس پر کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کھانے کے وقفے کے بعد ٹیم کو میدان میں اتارنے سے متعلق ہچکچاہٹ دکھائی۔اس سے متعلق لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن پریس کانفرنس میں جب پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد سے سوال ہوا،تو انہوں نے کہا کہ ‘ اس سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ،کیا پی سی بی نے اس متعلق انگلش بورڈ سے شکایت کی ہے یا نہیں’۔ سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ،میرے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔جب ہیڈ کوچ سے سوال ہوا کہ کھانے کے وقفے کے بعد انٹرویو کی وجہ سے ٹیم نے میدان میں نہ آنے سے متعلق سوچا، تو سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، ہم تو معمول کے مطابق کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈ میں آنے کی تیاری کر رہے تھے۔
لارڈز ٹیسٹ: سرفراز احمد سے عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق سوال، ہیڈ کوچ نے کیا جواب دیا؟
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







