راولپنڈی(کوہسار نیوز)کلرسیداں میں مدرسے میں مبینہ تشدد سے طالب علم کی ہلاکت کے واقعے پر 2 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق کلرسیداں میں مدرسے میں مبینہ تشدد سےطالبعلم جاں بحق ہوگیا تھا جس کی شناخت 9 سال کے فیضان کے نام سے ہوئی جو بھکر کا رہائشی تھا اور 4 ماہ پہلے مدرسے آیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ میت کوبھکر لے جایا گیا جہاں دوران غسل فیملی نے تشددکے نشانات دیکھے جس پر فیملی نے پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو تحویل میں لےلیا گیا ہے، واقعےمیں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
کلر سیداں، مدرسے میں طالبعلم کی تشدد سے ہلاکت، پولیس نے 2 افراد گرفتار کر لئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







