مولانا فضل الرحمان کیساتھ اپوزيشن کا اتحاد حکومت کیلئے خطرے کی بات نہیں: طارق فضل چوہدری

لاہور (کوہسار نیوز)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزيشن کا اتحاد حکومت کے لیے خطرے اور پریشانی کی بات نہيں۔کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نےکہا امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی چھتری کے نیچے اپوزیشن پارلیمانی آداب سیکھے گی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے کہا کہ فی الحال وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کی کوئی بات نہیں ہورہی۔پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نےکہا کہ ن لیگی حکومت بھی تحریک انصاف کی حکومت کی طرح اب انتقامی کارروائی کررہی ہے، اسے سوچنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں