اسلام آباد(کوہسار نیوز):امریکا میں ایک الیکٹریشن 130 فٹ بلند کمرشل سائن بورڈ میں پھنس گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاؤ نامی ایک الیکٹریشن معمول کے مطابق اپنا کام کررہا تھا کہ 130 فٹ اونچے کمرشل سائن بورڈ کے اندر کئی گھنٹوں تک پھنس گیا۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق زمین سے بہت بلندی پر پھنسنے پر الیکٹریشن کو اپنے بچنے کی امید نہ تھی جس پر اس نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے لیے موبائل کے ذریعے الوداعی پیغام ریکارڈ کیا۔ الیکٹریشن نے اپنے پیغام میں کہا کہ صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے اور میں خوفزدہ ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہونے والا ہے، خدا نہ کرے اگر واقعی کچھ ہو جاتا ہے تو یہ میرے آخری الفاظ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے الیکٹریشن کی حالت بگڑنا شروع ہوگئی تھی جس نے لفٹ میں موجود اپنے ساتھی کو مدد لانے کا کہا لیکن بدقسمتی سے لفٹ خراب ہونے کے سبب وہ واپس اوپر نہ آسکا جس کے بعد فائربریگیڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی فوری مدد کو پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس نے مزید بتایا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بلآخر الیکٹریشن کو باحفاظت نیچے اتار لیا گیا اور پھر اسے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔ صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے الیکٹریشن نے بتایا کہ مجھے ذرا بھی گمان نہیں تھا کہ میں یہاں اتنی طویل مدت کے لیے پھنس جاؤں گا یا کبھی ایسے حالات سے دوچار ہوں گا۔
الیکٹریشن 130 فٹ بلند کمرشل سائن بورڈ میں پھنس گیا، الوداعی پیغام جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







