پشین: دہشتگردوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف 5 مزدوروں کو قتل کردیا

پشین (کوہسار نیوز) پشین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان بازار میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہوئے جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے واقعے کی جگہ موجود تعمیراتی مشینری کو بھی نشانا بنایا اور نقصان پہنچایا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر معصوم پاکستانیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کش مزدور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں