غیر قانونی آرا مشین کے خلاف کارروائی، مشین اور غیر قانونی لکڑی ضبط کر لی گئی

کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز،نوید ستی سے) راولپنڈی نارتھ فاریسٹ ڈویژن میں غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور غیر قانونی آرا مشین سمیت غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ لکڑی قبضے میں لے لی محکمہ جنگلات کے مطابق 19 اگست 2026 کو موصول ہونے والی شکایت پر اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹس (ACF) کرور نے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ ڈھوک گلہ کے نجی علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی آرا مشین چلائی جا رہی تھی۔کارروائی کے دوران غیر قانونی آرا مشین اور موقع پر موجود غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی لکڑی قبضے میں لے لی گئی۔ ضبط شدہ آرا مشین اور لکڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ACF کرور کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہےمحکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق معاملے میں مروجہ جنگلاتی قوانین و قواعد کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہےڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ راولپنڈی نارتھ فاریسٹ ڈویژن محمد عمر عتیق ستی نے غیر قانونی آرا مشینوں اور جنگلات میں قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں