تہران(کوہسار نیوز نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کیلئے جاری کوششوں اور باہمی مشاورت و تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







