غزہ(کوہسار نیوز) مغربی غزہ میں بندرگاہ کے قریب اسرائیلی فورسز کے حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مغربی غزہ میں بندرگاہ کے قریب قائم ایک کیفے کو نشانہ بنایا، جہاں شہری موجود تھے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے کمانڈروں اور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 7 اکتوبر کے حملے میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ جیرڈ کشنر کے غزہ دورے کے ایک روز بعد کیا گیا، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ،کیفے کو نشانہ بنایا،6 فلسطینی شہید، 14 زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






