پیپلزپارٹی کو دھاندلی کا الزام دوسروں پرعائد کرتے وقت منطق کا استعمال کرناچاہیے، مریم نواز

اسلام آباد(کوہسار نیوز)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے عوام نے اپنے ووٹ سے مسلم لیگ (ن) کو کامیابی دلا کر دنگا فساد اور قتل و غارت کو شکست دے دی ہے اور اپنی تعمیر و ترقی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بہت مشکل حالات میں بہترین فیصلہ کیا، اپنی بہتری، ترقی کا فیصلہ کیا، دنگا فساد، قتل و غارت، خون خرابہ، احتجاج، دکانیں بند کرادو، ہڑتالیں کرادو کی سوچ کو آزاد کشمیر کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے بہت بڑی شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شرپسند عناصر پاکستان اور آزاد کشمیر کو لڑانا چاہتے تھے، ان کے لیے شکست فاش ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے جو پوری وادی میں پھیلے، آزاد کشمیر کے عوام کو پتا تھا کہ ان کو کس چیز کی ضرورت ہے، پنجاب اور وفاق میں کیا کام ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے انتخابات بڑا امتحان نہیں تھا بلکہ اب اصل امتحان شروع ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کے خلاف پچھلے کئی دہائیوں سے جو سازشیں ہوئی ہیں اتنی شاید کسی اور سیاسی جماعت کے خلاف ہوئی ہوں، قائدین کو بھی مشکل مراحل سے گزرنا پڑا لیکن آج تک مسلم لیگ جیتتی آرہی ہے اور اس کی چھینی ہوئی مقبولیت کو دوبارہ حاصل کرتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 2021 میں مرکز میں حکومت تھی تو آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو 17 نشستیں ملی تھیں اور اس کو تین سیٹیں ملی تھی لیکن رزلٹ الٹا دیا گیا تھا تاہم اب مسلم لیگ (ن) نے اپنی اکثریت واپس چھینی ہے اور لوگوں نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پر اب بہت بڑی ذمہ داری ہے اور جس دن کابینہ وجود میں آگئے گی اور وزیراعظم حلف لے گا تو ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے ایک دن بھی نہیں ہے، اسی دن سے ہمیں سرجوڑ کر بیٹھنا ہے اور ہمیں بہت ضروری کام کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پاس اس وقت جتنا بھی بجٹ ہے، اس کو فوراً عوام کی بھلائی کے منصوبوں میں کیسے خرچ کرسکتے ہیں تاکہ پہلے دن سے عوام کو ان کے دروازے پر ریلیف پر ملنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں