مرحومہ فوزیہ حبیب کی رسم چہلم ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ،فاتحہ خوانی

اسلام آباد(کوہسار نیوز)مرحومہ فوزیہ حبیب کی رسم چہلم ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر محترمہ مرحومہ فوزیہ حبیب صاحبہ کے چہلم کی دعا انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات اور کارہائے نمایاں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ان کے درجاتِ بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔چہلم کی دعا میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر، سابق وزیر راجہ شاہد ظفر، راجہ شفقت عباسی، سید سبطی شاہ بخاری، شوکت عباسی، عبدالجبار ستی، چیئرمین حفیظ الرحمن عباسی، ذاکر عباسی، ملک جاوید، محمد اسد ستی، رخسار عباسی، مظہر عباسی، عمر عباسی ایڈووکیٹ، توقیر حفیظ عباسی، روزیل ستی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔شرکاء نے مرحومہ فوزیہ حبیب کی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں