ایران اور امریکا معاہدے کے قریب پہنچ گئے،آج دستخط کئے جانے کا امکان

0

واشنگٹن(کوہسار نیوز)امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے ایک عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان جلد اور ممکنہ طور پر آج کیا جا سکتا ہے۔معروف امریکی نشریاتی ادارے ایگزیوس نے دو علاقائی ذرائع اور ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مجوزہ معاہدہ 60 روز کے لیے ہوگا، جس کے تحت آبنائے ہرمز میں آنے والے تجارتی جہاز ایران کے سمندری راستے سے جبکہ روانہ ہونے والے جہاز عمان کے سمندری راستے سے گزریں گے۔رپورٹ کے مطابق عبوری معاہدے کی مدت کے دوران تجارتی جہازوں سے کسی قسم کا ٹول ٹیکس یا ٹرانزٹ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔آٓبنائے ہرمز کھلی ہے یا ابھی کھلنی ہے؟ امریکی سول اور فوجی قیادت کے متضاد بیانات نے الجھن بڑھا دی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو مضبوط بنانا اور ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سفارتی پیش رفت میں عمان، قطر، پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ثالثی کا اہم کردار ادا کیا۔ ایگزیوس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس فریم ورک سے اصولی اتفاق کیا تھا جبکہ ایران کی اعلیٰ قیادت نے منگل کے روز اس کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا۔تاہم، معاہدے کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکا، ایران یا عمان کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری تصدیق سامنے آئی ہے۔ لہٰذا اس پیش رفت کو فی الحال میڈیا رپورٹس اور متعلقہ ذرائع کی اطلاعات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں