پہلے اپنی لیگ پھردوسری‘ آسٹریلیا نے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے نئی پالیسی نافذ کردی

کینبرا(کوہسار نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں پر کو غیر ملکی لیگز کے بجائے اپنی لیگز کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچل مارش اور میٹ شارٹ کا ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچل مارش اور میٹ شارٹ کو بی بی ایل کمٹمنٹ مکمل ہونے پر ریلیز کیا جائے گا جب کہ میچل مارش اور میٹ شارٹ بی بی ایل کے مکمل ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کپتان میچل مارش اور میٹ شارٹ پہلی مرتبہ ساؤتھ افریقہ لیگ کھیلیں گے ۔یاد رہے کہ ایس اے ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری سے شروع ہو گی جب کہ بی بی ایل 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں