اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمر جنسی نافذکر دی گئی

موسلادھار بارش

راولپنڈی(کوہسارنیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث رین ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔ ایم ڈی واسا کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ تمام فیلڈ افسران کو متحرک کردیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ واسـا کا عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی۔ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، کٹارریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 2 فٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں