ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ ،6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ، متعدد زخمی

ڈیرہ اسماعیل

ڈیرہ اسماعیل خان(کوہسارنیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ ،6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ، متعدد زخمی،شہدا میں 6 پولیس اہلکار،2کسٹمز اہلکار،2خواتین اور ایک 2 سال کا بچہ شامل
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی انسداد سمگلنگ پوسٹ سے ٹکرائی جس کے بعد زور دھماکہ ہوا اور 12 افراد شہید ہو گئے جبکہ 30 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں 6 پولیس اہلکار، 2کسٹمز اہلکار، 2خواتین اور ایک 2 سال کا بچہ شامل ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق درازندہ امن میلہ کے قریب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی درازندہ اسٹیشن کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی کارروائی کے دوران 30 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 11 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی جائے وقوع سے منتقل کی گئیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے محافظوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
وزیراعظم نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ شہبازشریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں