پشاور(کوہسارنیوز) سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ دیدی،4اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا،سیاسی کمیٹی متفق ہوئی ہے کہ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا، ہماری جدوجہد آئین کی بحالی کیلئے ہے: وزیراعلیٰ کے پی کے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ سیاسی کمیٹی نے نئی تاریخ پر اتفاق کیا ہے کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ پولیٹکل کمیٹی میں تمام معاملات کی مشاورت کی گئی، کمیٹی متفق ہوئی ہے کہ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا، ہماری جدوجہد آئین کی بحالی کےلئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کی سنوائی نہ ہو پرامن احتجاج کر سکتے ہیں، انہوں نے ڈان لیکس کروائے،عدلیہ پر حملے کروائے، مریم نواز نے کہا مجھے بھارت سے خطرہ نہیں باقی 3صوبوں سے خطرہ ہے، ان کا مقصد پاکستان کو تقسیم کرنا ہے، ان کا ایک وفاقی وزیر ہے جو منتخب بھی نہیں ، انہوں نے نازیبا زبان استعمال کی ،کیا یہ زیب دیتاہے۔
سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ دیدی،4اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا







