کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز،نوید ستی سے) مری ڈویلپمنٹ پلان میں ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کو مبینہ طور پر نظرانداز کیے جانے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب ہاؤس مری میں ہونے والے اجلاس میں مری کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، تاہم کوٹلی ستیاں کے کسی بڑے منصوبے کا ذکر نہ ہونے پر عوامی حلقوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہےعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوٹلی ستیاں کے عوام نے ہمیشہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے بھرپور محبت اور وابستگی کا اظہار کیا، مگر موجودہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں تحصیل کوٹلی ستیاں کو شامل نہ کیے جانے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوٹلی ستیاں، چھینٹ روڈ، بَلک واٹر سپلائی سکیم، چیئر لفٹ، پیرا گلائڈنگ، گلاس بریج اور پارک سمیت متعدد اہم منصوبے تاحال التوا کا شکار ہیں عوام نے میاں محمد نواز شریف اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مری ڈویلپمنٹ پلان میں کوٹلی ستیاں کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے اور زیرِ التوا منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
مری ڈویلپمنٹ پلان میں کوٹلی ستیاں نظرانداز، عوامی حلقوں میں شدید تشویش
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







